فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک کارروائی کے دوران کم سے کم 10 غاصب اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ جنگ نے غاصب اسرائیلی حکومت کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔
غاصب اسرائیلی فوج نے اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ میں معذور فلسطینی پناہ گزینوں پر بھی بمباری کی ہے۔
غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں غاصب اسرائیلی حکومت کی بھاری فوجی شکست اور غاصب حکومت کے 10 فوجیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں حماس نے کہا ہے کہ القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کو غاصبوں کے قبرستان میں تبدیل کرنے کا اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔
انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے غاصب اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصیٰ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے آج بدھ کو اعتراف کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
وحشیانہ صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطین کی تحریک مزاحمت میں شامل مختلف گروہوں نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع صیہونی آبادی کے علاقے سدیروت کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ اور یمنی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے اپنے ملک کی فوج کو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں کئی صیہونی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔
غاصب اسرائیلی پارلیمنٹ میں اپوزیشن اتحاد کے لیڈر نے شکست کی ذمہ داری قبول نہ کرنے کی نیتن یاہو کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔