کئی صیہونی کمانڈروں کو فوج سے نکال باہر کر دیا گیا
Aug ۰۷, ۲۰۱۵ ۰۵:۲۶ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے کچھ فوجی افسروں کو نہایت خفیہ طریقے سے فوج سے نکال باہر کر دیا گیا-
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل سات نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے دو ہزار چودہ میں غزہ پر پچاس روزہ جنگ میں شکست کھانے کے باعث فوج کے بعض افسروں اور کمانڈروں کو باہر نکال دیا ہے- صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل سات نے رپورٹ دی ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے صیہونی آبادی کے علاقوں میں گھس کر عزالدین قسام بریگیڈ کے آئندہ حملوں کو روکنے کے لئے جنرل نیر بن ڈیویڈ کی کمان میں ایک خصوصی فوجی دستہ تشکیل دیا ہے- صیہونی فوج کے جنوبی علاقے کے کمانڈر سامی ترجمان نے نیر بن ڈیویڈ کو نئے فوجی دستے کا کمانڈر بنائے جانے کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں اعتراف کیا کہ غزہ پر پچاس روزہ حملے میں صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں عزالدین قسام بریگیڈ کے مجاہدین کے نفوذ نے اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچایا- واضح رہے کہ شہید عزالدین قسام بریگیڈ، تحریک حماس کی فوجی شاخ ہے جس نے غزہ پر صیہونی حکومت کے پچاس روزہ حملے کے دوران صیہونی فوجیوں کی صفوں میں گھس کر کارروائی کی اور دسیوں صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا اور صیہونی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا-