امریکہ، شام کے لئےانسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں رکاوٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i197691-امریکہ_شام_کے_لئےانسان_دوستانہ_امداد_کی_ترسیل_میں_رکاوٹ
امریکہ نے شام میں انسان دوستانہ امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کردی ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکہ، شام کے لئےانسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں رکاوٹ
    امریکہ، شام کے لئےانسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں رکاوٹ

امریکہ نے شام میں انسان دوستانہ امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کردی ہیں-

حکومت یونان نے اس بات کی تصدیق کی ہے، امریکہ نے اس سے درخواست کی ہے کہ وہ شام کے لئے روس کی انسان دوستانہ امداد لے جانے والے طیاروں پراپنی فضائی حدود بند کردے- 

روئٹرزکی رپورٹ کے مطابق یونان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی اس درخواست کا جائزہ لیا جارہا ہے-

اتوارکے روزایتھنزمیں ایک سفارتی ذریعے نے روسی نیوزایجنسی ریانووستی کوبتایا کہ یونان نے، شام کے لئے روس کی انسان دوستانہ امداد کے حامل طیاروں پراپنی فضائی حدود بند کرنے سے انکارکردیا ہے-