داعش کے ٹھکانوں فضائی حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i198873-داعش_کے_ٹھکانوں_فضائی_حملے
روس کی طرف سے دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • داعش کے ٹھکانوں فضائی حملے
    داعش کے ٹھکانوں فضائی حملے

روس کی طرف سے دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگو کوناشنکوف نے ماسکو ميں  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کے دن داعش گروہ کے آٹھ اہم ٹھکانوں پر روسی بمبار طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی دہشتگرد ہلاک اور بڑی مقدار میں اسلحہ  اور انکے اہم فوجی مراکز تباہ ہوگئے ۔   روسی وزارت دفاع نے جس علاقے میں یہ آپریشن کیا ہے اسکی تفصیلات اور فوجی مقاصد کی طرف اشارہ کئے بغیر  کہا ہے کہ یہ آپریشن شامی فوج کی طرف سے دی گئی معلومات اور  جاسوسی کی مختلف پروازوں  کے نتیجے میں حاصل ہونے والی اطلاعات کی روشنی میں انجام دیا گیا ہے  اور اس میں کسی غیر فوجی علاقے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا  ہے۔   روسی فوج نے بدھ کے دن  اپنی سینٹ یا روسی فیڈریشن کی اجازت کے بعد شام میں موجود دہشتگردوں پر ہوائی حملوں کا آغاز کیا ہے   ادھر روسی صدر نے فیڈریشن سے اجازت ملنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس سمیت دنیا بھر سے دہشتگرد داعش کا ساتھ دینے کے لئے شام  اور عراق پہنچے  ہیں لہذا ان کو شکست دینی چاہیے اور اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ  یہ دہشتگرد اپنے ملکوں کو واپس جائیں۔