بحران شام کے پرامن حل پر روسی وزیر خارجہ کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i200198-بحران_شام_کے_پرامن_حل_پر_روسی_وزیر_خارجہ_کی_تاکید
روس کے وزیر خارجہ نے بحران شام کے پر امن حل کی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • بحران شام کے پرامن حل پر روسی وزیر خارجہ کی تاکید
    بحران شام کے پرامن حل پر روسی وزیر خارجہ کی تاکید

روس کے وزیر خارجہ نے بحران شام کے پر امن حل کی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رشیا ٹوڈے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ماسکو میں شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی مستورا سے ملاقات میں کہا کہ ہے شام کے بحران کے سیاسی حل کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ویانا اجلاس کا مقصد بحران شام کی سیاسی راہ حل تک پہنچنا تھا۔

انھوں نے کہا کہ اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو خاطر میں لائے بغیر کوششیں جاری رکھنی ہوں گی۔ اس رپورٹ کے مطابق شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی مستورا نے بھی اس ملاقات میں کہا ہے کہ شام کے بحران کے تعلق سے اقوام متحدہ اور ماسکو دونوں ہی اس بات کے قائل ہیں کہ اس بحران کے پر امن حل تک جلدازجلد پہنچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز کے اندر واشنگٹن کا دورہ بھی کریں گے جہاں امریکی حکام سے شام کے بحران کے پر امن حل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔