طالبان کا افغانستان میں چار امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i201324-طالبان_کا_افغانستان_میں_چار_امریکی_فوجیوں_کو_ہلاک_کرنے_کا_دعوی
طالبان نے افغانستان میں چار امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • طالبان کا افغانستان میں چار امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی
    طالبان کا افغانستان میں چار امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

طالبان نے افغانستان میں چار امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا کہ طالبان نے افغانستان کے صوبہ پروان کے شہر بگرام میں امریکی فوج کے ایک ٹینک کو حملہ کرکے تباہ کر دیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کے دعوے کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ افغانستان میں موجود امریکی فوجی عہدیداروں نے ابھی تک اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔