چالیس دہشت گردوں کی جانب سے، داعش کی حمایت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i201708-چالیس_دہشت_گردوں_کی_جانب_سے_داعش_کی_حمایت
ایک شماریاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ داعش گروہ کی چوبیس دہشت گرد گروہوں نے حمایت کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۰, ۲۰۱۵ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • چالیس دہشت گردوں کی جانب سے، داعش کی حمایت
    چالیس دہشت گردوں کی جانب سے، داعش کی حمایت

ایک شماریاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ داعش گروہ کی چوبیس دہشت گرد گروہوں نے حمایت کی ہے-

آن لائن اسٹیٹسٹیکل ( Statistical ) پورٹل Statistical agencies 'Astatysta' کی ایک رپورٹ میں، جو اخبار انڈیپنڈنٹ میں شائع ہوئی ہے کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ مشرقی ایشیا کے ملک انڈونیشیا سے لے کر مغربی افریقہ کے ملک نائیجریا تک سرگرم عمل ہیں-

اخبار انڈیپنڈنٹ لکھتا ہے کہ شماریاتی ادارے 'Astatysta' کی جانب سے دہشت گردوں کے تعلق سے جو رپورٹ شائع ہوئی ہے اس سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ تیس گروہ باضابطہ طور پر داعش میں شامل ہوگئے ہیں اور بارہ دیگر گروہوں نے داعش کی حمایت کا وعدہ کیا ہے-

انڈیپنڈنٹ کے مطابق مذکورہ رپورٹ میں گروہ داعش کو سب سے زیادہ ثروت مند اور انتہا پسند گروہ قرار دیا گیا ہے- اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ عالمی دہشت گردی کے حوالے سے گذشتہ مہینے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ عالمی دہشت گردی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور تیزی سے پھیل رہی ہے-