امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i204200-امریکہ_میں_فائرنگ_کا_ایک_اور_واقعہ
امریکہ کے شہر نیواورلینز میں فائرنگ کے رونما ہونے والے تازہ واقعے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ

امریکہ کے شہر نیواورلینز میں فائرنگ کے رونما ہونے والے تازہ واقعے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق نیواورلینز کے علاقے میں فائرنگ کا یہ واقعہ، نئے عیسوی سال کے جشن کے موقع پر پیش آیا۔ آئی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور شخص نے اپنی گاڑی سے لوگوں پراچانک فائرنگ شروع کردی جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

نیواورلینز کے علاقے میں رونما ہونے والے فائرنگ کے اس واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد مرد بتائے جاتے ہیں جن کی عمریں پندرہ سے بائیس برس بتائی گئی ہے۔