امریکی ریاست ہوائی میں دو فوجی ہیلی کاپٹروں کے ٹکرانے کا حادثہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i207606-امریکی_ریاست_ہوائی_میں_دو_فوجی_ہیلی_کاپٹروں_کے_ٹکرانے_کا_حادثہ
امریکی وزارت دفاع نے اس حادثے میں بارہ امریکی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر
    امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر

امریکی وزارت دفاع نے اس حادثے میں بارہ امریکی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ہوائی میں دو ہیلی کاپٹروں کے ٹکرانے کے حادثے میں لاپتہ ہونے والے بارہ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس بیان میں امریکی وزیر دفاع نے مرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھے چھے امریکی فوجیوں پر مشتمل دو ٹیموں کو لے جانے والے دو ہیلی کاپٹر چودہ جنوری دو ہزار سولہ کو اوآہو جزیرے کے قریب ایک دوسرے سے ٹکرا گئے تھے۔