امریکہ میں گن کلچر، مزید دو افراد ہلاک تین زخمی
امریکا میں گن کلچر کے تحت ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی ذرائع کے مطابق منگل کی رات ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کی رات چند مسلح افراد نے شہر سیاٹل میں بے گھر افراد کے ایک کیمپ پر حملہ کر دیا۔ مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ بعد میں ایک زخمی دم توڑ گیا۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بے گھر افراد کے کیمپ پر مسلح افراد کا یہ حملہ اس وقت انجام پایا جب سیاٹل کے میئر ایڈ موری، ایک ٹی وی پروگرام میں یہ بتا رہے تھے کہ سیاٹل کی بلدیہ نے بے گھر افراد کے لئے کیا کام انجام دیے ہیں۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خود ایڈموری نے اپنی گفتگو ختم ہونے کے بعد بے گھر افراد کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کی اطلاع دی۔