امریکہ کے پاس داعش کے خلاف کوئی حکمت عملی نہیں
امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کو کمزور یا نابود کرنے کے مقصد سے واشنگٹن کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔
امریکی کانگریس کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ اڈ رویس ED ROYS نے بدھ کو داعش کے بارے میں اس کمیٹی کی سماعت کے جلسے میں کہا کہ امریکی حکومت دعویدار ہے کہ اس کا ہدف داعش کو کمزور اور نابود کرنا ہے، لیکن اس کام کے لئے واشنگٹن کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں پائی جاتی۔
رویس نے مزید کہا کہ داعش مخالف اتحاد کی کامیابی بہت محدود ہے اور داعش کے ساتھ جنگ میں اتحاد کی کامیابیوں پر مبنی دعووں کے برخلاف یہ گروہ بدستور اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ نے یہ بیان ایسے میں دیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مالی اور فوجی حمایت کے ذریعے شام اور عراق میں بہت زیادہ جارحیتوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔