داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ کے سات ارب ڈالر خرچ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i222436-داعش_کے_خلاف_جنگ_میں_امریکہ_کے_سات_ارب_ڈالر_خرچ
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعلان کیا ہے امریکہ نے شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے سات ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۶:۰۰ Asia/Tehran
  • داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ کے سات ارب ڈالر خرچ

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعلان کیا ہے امریکہ نے شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے سات ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پینٹاگون نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کے لیے مختص بجٹ کا ستر فیصد حصہ شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری میں صرف ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس بجٹ کا تیرہ فیصد حصہ زمینی فوج پر، گیارہ فیصد بحریہ پر اور آٹھ فیصد عراق میں امریکہ کی خصوصی فورس پر صرف ہوا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے ہی شام میں بشار اسد کی قانونی حکومت کو گرانے کے لیے داعش کو قائم کیا اور اسے ہر طرح سے مالی و فوجی مدد فراہم کی۔ داعش نے شام میں انسانیت سوز اقدامات انجام دینے کے بعد امریکہ اور علاقے کے بعض ممالک کی مدد و حمایت سے عراق کے بھی بہت سے علاقوں پر قبضہ کر لیا اور اب وہی امریکہ داعش کے نام پر علاقے میں اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش اور داعش کے خلاف نام نھاد جنگ کر رہا ہے۔