فوجی اقدامات ، بحران شام کا حل نہیں: چین
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i224677-فوجی_اقدامات_بحران_شام_کا_حل_نہیں_چین
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ فوجی اقدامات سے بحران شام کا حل نہیں نکل سکتا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • فوجی اقدامات ، بحران شام کا حل نہیں: چین

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ فوجی اقدامات سے بحران شام کا حل نہیں نکل سکتا ہے۔

شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے لیو جیہ یی نے حلب کے بارے میں ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ فوجی اقدامات سے بحران شام کا حل نہیں نکل سکتا بلکہ یہ اقدامات صرف مزید بدامنی کا سبب بنیں گے۔

لیو جیہ یی نے کہا کہ عالمی برادری اور متعلقہ فریقوں کواب تک حاصل ہونے والے نتائج کی تقویت کے لئے فورا" مؤثر تدابیر کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حامی بین الاقوامی گروپ کے ارکان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور شام کے حالات پر کنٹرول کے لئے خصوصی اقدامات کے بارے میں جلد سے جلد صلاح و مشورہ کریں۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ شام میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے اور انسان دوستانہ امدادی کارروائیوں میں توسیع کے لئے راہ حل پیش کرے۔

لیو جیہ یی نے کہا کہ شام کے بعض علاقوں میں کشیدگی میں حالیہ شدت کے باوجود ملک کے زیادہ تر حصوں میں کافی حد تک جنگ بندی پرعمل ہوا ہے۔