امریکی اتحاد کی بمباری، متعدد شامی شہری جاں بحق اور زخمی
May ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
شام میں امریکا نے ایک بار پھر رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔
شامی ذرائع کے مطابق امریکا کے جنگی طیاروں نے شام اور عراق کی سرحد پر واقع شہر بوکمال پر بمباری کر دی ۔ امریکا کی اس بمباری میں ایک خاتون اور تین بچے شہید اور درجنوں دیگر عام شہری زخمی ہو گئے۔
شام کے مقامی ذرائع کے مطابق امریکا کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیر الزور کے شہر بوکمال کے رہائشی علاقوں پر یہ بمباری پیر کی شام کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی اتحاد نے حکومت دمشق یا اقوام متحدہ سے کوئی اجازت لئے بغیر شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بہانے ستمبر دو ہزار چودہ سے شام میں فضائی حملے شروع کر رکھے ہیں۔
امریکا کے فضائی حملوں میں عام طور پر شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے افراد مارے جاتے ہیں یا عام شہری نشانہ بنتے ہیں۔
ٹیگس