افغانستان میں موجود امریکی فوج کے کردار اور اختیارات میں اضافہ
امریکی صدر براک اوباما نے افغانستان میں موجود امریکی فوج کے کردار اور اختیارات میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایک اعلی امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ صدر براک اوباما نے افغانستان میں امریکی فوج کے اختیارات میں توسیع کے منصوبے کی توثیق کر دی ہے۔ مذکورہ عہدیدار نے دعوی کیا کہ اس منصوبے کے تحت امریکی فوج ضرورت پڑنے پر افغانستان کی فوج کے ساتھ مل کر طالبان پر فضائی حملے کر سکے گی۔
یہ اعلان ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ واشنگٹن اور کابل کے درمیان ہونے والے معاہدے میں افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلا پر زور دیا گیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدید کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کا مقصد امریکی فوجیوں کو طویل عرصے تک طالبان کے خلاف حملوں کا اختیار نہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکولسن کے پاس یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہوگا کہ کب اور کہاں افغان فوج کے ساتھ آپریشن میں حصہ لیا جائے۔