افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ
برطانیہ افغانستان میں تعنیات اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔
برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے پولینڈ کے درالحکومت وارسا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی تعداد بڑھا کر پانچ سو کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی فوجی سن دوہزار سترہ تک افغانستان میں باقی رہیں گے۔
برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ ان کے ملک کے فوجی افغانستان میں فوجی کارروائیوں میں شرکت نہیں کریں گے اور ان کا مشن افغان فوجیوں کی تربیت تک محدود رہے گا۔
ایک ماہ قبل برطانوی حکام نے اعلان کیا تھا کہ وہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کی سیکورٹی کو تقویت دینے کے لیے مزید ایک سو فوجی اہلکار افغانستان بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔
برطانیہ نے سن دوہزار چودہ میں افغانستان میں اپنا فوجی مشن ختم کر دیا تھا تاہم چار سو پچاس فوجیوں کو بدستور افغانستان میں باقی رکھا تھا۔