امریکی وزیرجنگ کابل کے دورے پر
امریکی وزیرجنگ ایشٹن کارٹن نے عراق کا اچانک دورہ کرنے کے بعد پہلے سے بتائے بغیر افغانستان کا دور کیا ہے
امریکی وزیرجنگ نے کابل میں امریکی فوجی کمانڈروں اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نیز چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی ہے- ایشٹن کارٹر نے افغانستان کا یہ دورہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب امریکی صدر باراک اوباما نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان میں اس سال کے اختتام تک امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کے اپنے منصوبے کو موخر کر رہے ہیں اور امریکی فوجی موجودہ تعداد میں ہی آئندہ سال بھی افغانستان میں موجود رہیں گے-
اوباما کا کہنا تھا کہ تقریبا ساڑھے آٹھ ہزار امریکی فوجی ان کے دورحکومت کے اختتام تک افغانستان میں باقی رہیں گے - اوباما نے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد رواں سال کے آخر تک کم کرکے ساڑھے پانچ ہزار کر دیں گے -
امریکا اور مغربی ملکوں کی افواج دوہزار ایک سے افغانستان میں موجود ہیں - افغان عوام اور علاقے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بدامنی کے واقعات میں اضافے کا اصل سبب امریکا اور مغربی ملکوں کی فوجی موجودگی ہے -
اس سے پہلے امریکی وزیرجنگ نے اپنے دورہ بغداد میں بھی عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی اور وزیردفاع خالدالعبیدی سے ملاقات کی تھی -