اٹلی میں ٹرین حادثہ ، بارہ افراد ہلاک متعدد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i236398-اٹلی_میں_ٹرین_حادثہ_بارہ_افراد_ہلاک_متعدد_زخمی
اٹلی میں ایک ٹرین حادثے میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • اٹلی میں ٹرین حادثہ ، بارہ افراد ہلاک متعدد زخمی

اٹلی میں ایک ٹرین حادثے میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے ہیں

اٹلی کی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوراٹو اور آندریا شہروں کے درمیان دومسافر ٹرینیں براہ راست ٹکرا گئیں - خبروں میں کہا گیا ہے کہ دونوں ہی ٹرینوں کی بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے -

اٹلی میں محکمہ فائربریگیڈ کے ایک ترجمان نے حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی کارکنوں نے تباہ شدہ بوگیوں کے نیچے سے ایک بچے کو زندہ بچالیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ تباہ شدہ بوگیوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں -

امدادی ٹیموں اور فائربریگیڈ نے ابھی حادثے کی وجوہات کا اعلان نہیں کیا ہے - اس درمیان اطالوی وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی مکمل وجوہات کا پتہ لگانے تک تحقیقات جاری رکھیں گے -