عمان کے قریب سمندر میں ایک اور تیل ٹینکر پر حملہ
عمان کے قریب سمندری علاقے میں ایک اور تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سحرنیو/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن (UKMTO) نے بتایا ہے کہ اسے عمان میں "لیماہ" کے شمال مشرق میں سات بحری میل کے فاصلے پر ایک حادثے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یو کے ایم ٹی او نے جمعے کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک آئل ٹینکر نے اطلاع دی ہے کہ آبنائے ہرمز سے باہر کی جانب گزرتے ہوئے اسے ایک نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ آئل ٹینکر اپنے اگلے مقام کی جانب سفر جاری رکھنے میں کامیاب رہا۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے مزید کہا کہ جہازوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آمد و رفت کے دوران احتیاط برتیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع اس ادارے کو دیں۔
خبر رساں ایجنسی ارنا نے بتایا ہے کہ متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel