رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے طبس کے کوئلے کی کان حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایران کے علاقے طبس میں کوئلے کی کان کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔
جموں و کشمیر کے علاقے بڈگام میں ہندوستان کی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں کم از کم چار کے ہلاک اور چھتیس کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
برطانیہ کی سمندری تجارت کی تنظیم نے جمعہ 20 ستمبر کو یمن کے ساحل کے نزدیک ایک سمندری حادثے کی خبر دی ہے۔
ہیٹی کے جزیرہ نما جنوبی علاقے میں سڑک پر ایندھن کے ٹرک کے دھماکے میں چوبیس افراد ہلاک اور چالیس افراد زخمی ہو گئے جن میں سے نصف بری طرح سے جھلس گئے۔
ہندوستانی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں لگاتار کئی دنوں سے ہو رہی بارش سے پچاس سال پرانی تین منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس میں ایک ہی کنبے کے تین بچوں سمیت دس افراد کی ملبے کے نیچے دبنے سے موت ہوگئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
ایران کے شیراز شہر کے محکمہ صحت کے نائب سربراہ نے بتایا ہے کہ پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے میں زخمی ہونے اڑتالیس میں سے 34 افراد کو اسپتال سے چھٹی مل گئی لیکن 14 افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر حب میں ایران سے پنجاب جانے والی زائرین کی بس کوسٹل ہائی پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے میں چند دیگر زخمیوں کو بھی اسپتال سے چھٹی مل گئی۔