فرانس: آگ لگنے سے کم سے کم تیرہ افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i241069-فرانس_آگ_لگنے_سے_کم_سے_کم_تیرہ_افراد_ہلاک
فرانس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ شمالی فرانس میں ایک رسٹورنٹ میں آگ لگنے سے کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۷ Asia/Tehran
  • فرانس: آگ لگنے سے کم سے کم تیرہ افراد ہلاک

فرانس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ شمالی فرانس میں ایک رسٹورنٹ میں آگ لگنے سے کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے ہیں

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیرداخلہ رن برنار کزنوو نے سنیچر کی صبح اس سلسلے میں کہا کہ آتش سوزی کا واقعہ جمعے کی رات روآن کے علاقے کے ایک رسٹورنٹ میں رونما ہوا-

فرانس کے وزیر داخلہ نے ایک بیان میں آتش سوزی میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے حقائق کا پتہ لگانے کے لئےتحقیقات شروع کر دی گئی ہیں-