پناہ گزینوں کے مسئلے حل کئےجائیں: یورپی کونسل کے سربراہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i246529-پناہ_گزینوں_کے_مسئلے_حل_کئےجائیں_یورپی_کونسل_کے_سربراہ
یورپی کونسل کے سربراہ ڈونالڈ ٹاسک نے اتوار کو جی ٹونٹی کے اجلاس کے موقع پر پناہ گزینوں کے مسائل حل کئے جانے پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • پناہ گزینوں کے مسئلے حل کئےجائیں: یورپی کونسل کے سربراہ

یورپی کونسل کے سربراہ ڈونالڈ ٹاسک نے اتوار کو جی ٹونٹی کے اجلاس کے موقع پر پناہ گزینوں کے مسائل حل کئے جانے پر تاکید کی ہے۔

ڈونالڈ ٹاسک نے کہا کہ عالمی برادری کو پناہ گزینوں کے مسائل کے بارے میں ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈونالڈ ٹاسک نے چین میں جی ٹوینٹی کے اجلاس کے باضابطہ آغاز سے قبل  ایک بیان میں کہا کہ یورپی ملکوں کو پناہ گزینوں کو قبول کرکے اور انہیں سہولتیں دے کر ان کی مدد کرنی چاہیے۔

ٹاسک نے کہا کہ شام، عراق، اریٹریا اور  صومالیہ سے پناہ گزینوں کا ریلہ اپنے ملکوں میں بدامنی اور عدم استحکام کی بنا پر یورپ آیا ہے۔

قابل ذکرہے جی ٹوینٹی کا سربراہی اجلاس اتوار کو چین کے شہر ہانگجو میں شروع ہوا ہے۔ اس اجلاس میں صنعت سیاحت ، تجارت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوعات پر گفتگو ہو رہی ہے۔