پناہ گزینوں کے مسئلے حل کئےجائیں: یورپی کونسل کے سربراہ
Sep ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
یورپی کونسل کے سربراہ ڈونالڈ ٹاسک نے اتوار کو جی ٹونٹی کے اجلاس کے موقع پر پناہ گزینوں کے مسائل حل کئے جانے پر تاکید کی ہے۔
ڈونالڈ ٹاسک نے کہا کہ عالمی برادری کو پناہ گزینوں کے مسائل کے بارے میں ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈونالڈ ٹاسک نے چین میں جی ٹوینٹی کے اجلاس کے باضابطہ آغاز سے قبل ایک بیان میں کہا کہ یورپی ملکوں کو پناہ گزینوں کو قبول کرکے اور انہیں سہولتیں دے کر ان کی مدد کرنی چاہیے۔
ٹاسک نے کہا کہ شام، عراق، اریٹریا اور صومالیہ سے پناہ گزینوں کا ریلہ اپنے ملکوں میں بدامنی اور عدم استحکام کی بنا پر یورپ آیا ہے۔
قابل ذکرہے جی ٹوینٹی کا سربراہی اجلاس اتوار کو چین کے شہر ہانگجو میں شروع ہوا ہے۔ اس اجلاس میں صنعت سیاحت ، تجارت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوعات پر گفتگو ہو رہی ہے۔