برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے مغرب کی غلط پالیسیوں کا اعتراف
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i247129-برطانوی_وزیر_خارجہ_کی_جانب_سے_مغرب_کی_غلط_پالیسیوں_کا_اعتراف
برطانوی وزیر خارجہ نے مشرق وسطی کے سلسلے میں مغرب کی پالیسیوں کے غلط ہونے کا اعتراف کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۶:۰۸ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیر خارجہ  کی جانب سے مغرب کی غلط پالیسیوں کا اعتراف

برطانوی وزیر خارجہ نے مشرق وسطی کے سلسلے میں مغرب کی پالیسیوں کے غلط ہونے کا اعتراف کیا ہے

برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے ایک مقالے میں شام کے سلسلے میں مغربی ممالک کی غلطیاں دہرانے سے اجتناب کا مطالبہ کیا ہے- برطانوی وزیرخارجہ بوریس جانسن نے روزنامہ ٹائمز میں اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ بحران شام کے سلسلے میں مناسب راہ حل کے حصول کے لئے ، عراق جنگ کی غلطیاں دہرانے سے پرہیز کیا جائے-

بوریس جانسن نے لکھا کہ شام میں حکومت کا ڈھانچہ تبدیل نہیں ہونا چاہئے- برطانوی وزیرخارجہ نے لکھا ہے کہ جو غلطی عراق میں ہوئی اس کی تکرارنہیں ہونی چاہئے-

برطانوی وزیرخارجہ کے یہ بیانات لندن میں شامی حکومت کے مخالفین کے اجلاس کے انعقاد سے پہلے سامنے آئے ہیں جو روزنامہ ٹائمز میں شائع ہوئے ہیں-