جامع ایٹمی معاہدے کے تحت ایران نے وعدے پورے کردیئےہیں: یورپی یونین
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i249853-جامع_ایٹمی_معاہدے_کے_تحت_ایران_نے_وعدے_پورے_کردیئےہیں_یورپی_یونین
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے تمام وعدے پورے کردیئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • جامع ایٹمی معاہدے کے تحت ایران نے وعدے پورے کردیئےہیں: یورپی یونین

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے تمام وعدے پورے کردیئے ہیں۔

نیویارک میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے کہا ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہد کی مکمل پابندی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کی رپورٹوں کے مطابق ایران  جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی تکمیل کے لیے لازمی اقدامات انجام دے چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے اجلاس میں بینکاری پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے ایران کی شکایت کا جائزہ لیا گیا ہے۔