اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو حلب میں جھڑپوں پر تشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i250084-اقوام_متحدہ_کے_سیکریٹری_جنرل_کو_حلب_میں_جھڑپوں_پر_تشویش
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے حلب میں جنگ جاری رہنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۶:۲۵ Asia/Tehran
  • بان کی مون نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک متحدہ پیغام میں شام میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف دمشق حکومت کے حملوں کی شدت کم کرنے کا مطالبہ کریں-
    بان کی مون نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک متحدہ پیغام میں شام میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف دمشق حکومت کے حملوں کی شدت کم کرنے کا مطالبہ کریں-

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے حلب میں جنگ جاری رہنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

بان کی مون نے ایک بیان میں کہ جس میں امریکی مداخلت واضح طور پر نظر آرہی ہے کہا ہے کہ وہ حلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے فضائی حملوں پرتشویش میں مبتلاء ہوگئے ہیں-

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دمشق کے خلاف واشنگٹن کی دشمنانہ پالیسیوں کی سمت ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک متحدہ پیغام میں شام میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف دمشق حکومت کے حملوں کی شدت کم کرنے کا مطالبہ کریں-

حلب میں شامی فوج کی کارروائی جمعے کی صبح تین محوروں سے شروع ہوئی ہے اور اسے روسی فضائیہ کی حمایت حاصل ہے- شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں جنوبی حلب میں واقع شیخ سعید کا ایک بڑا علاقہ آزاد کرا لیا ہے اور شمال مشرقی شام میں واقع حندرات کیمپ کو اپنے کنٹرول میں لینے میں کامیاب ہوگئی ہے- شامی فوج نے اس کارروائی کے دوران دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-