برطانوی فوجیوں کو یورپی قانون کو نظرانداز کرنے کی اجازت
Oct ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
برطانیہ نے ایک ایسے پروگرام کا ا علان کیا ہے جس کے تحت برطانوی فوجی یورپی یونین کے انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی کر سکیں گے۔
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام سے برطانوی فوجیوں کو ناراض کرنے والی باتوں کا خاتمہ ہو جائے گا-
تازہ ترین پرواگرم کے تحت حکومت برطانیہ اپنے فوجیوں کو اس بات کی اجازت دے گی کہ جنگ کے دوران وہ یورپی یونین کے انسانی حقوق کنونشن کو نظرانداز کر دیں- برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ حکومت یہ اطمینان دلاتی ہے کہ فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور جو لوگ محاذ جنگ پر لڑائیوں میں مصروف ہیں حکومت ان کی واپسی پر ہر طرح کی مدد کرے گی-
انہوں نے کہا کہ حکومت ان دعووں کا راستہ بھی روک دے گی جو سابقہ جنگوں میں شریک ہونے والے فوجیوں کے خلاف کئے جاتے ہیں اور جن کی وجہ سے ریٹائرڈ فوجیوں کی دل شکنی ہوتی ہے۔