یورپی سفارتکاروں کے ایک وفد کا دورہ غزہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i257191-یورپی_سفارتکاروں_کے_ایک_وفد_کا_دورہ_غزہ
یورپی سفارتکاروں کا ایک وفد بیت حانون گذرگاہ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • یورپی سفارتکاروں کے ایک وفد کا دورہ غزہ

یورپی سفارتکاروں کا ایک وفد بیت حانون گذرگاہ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوا ہے-

فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تعلقات عامہ  کونسل کے چیئرمین باسم نعیم  نے کہا ہے کہ یورپی سفارتکاروں کا ایک وفد بیت حانون گذرگاہ سے ، غزہ میں داخل ہوا ہے تاکہ اس جنگ زدہ اور محاصرہ شدہ علاقے کی تعمیرنو کے عمل کا جائزہ لے-

فلسطینی تعلقات عامہ کونسل کے سربراہ نے پورے علاقے پر غزہ کی ابتر صورتحال اور اس کے نتائج کے پڑنے والے اثرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ملکوں کے سفارتکار اپنے چند گھنٹوں کے دورۂ غزہ میں قریب سے اس علاقے کے باشندوں کی معاشی اور اقتصادی ابتر صورتحال کا جائزہ لیں گے-

باسم نعیم کے بقول یورپی وفد غزہ میں مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرے گا-

مشرق وسطی امن کے عمل میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولاف ملادینوف نے کہا ہے کہ غزہ میں ابتر معاشی صورتحال کے سبب یہاں کے عوام انتہائی غربت کے عالم میں زندگی گذار رہے ہیں - صیہونی حکومت نے دوہزار سات سے اب تک غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے-