ٹرمپ کی کامیابی پر یورپی بینک کو تشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i257434-ٹرمپ_کی_کامیابی_پر_یورپی_بینک_کو_تشویش
یورپ کے مرکزی بینک کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی عالمی معیشت کے لیے خوش آئند نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی کامیابی پر یورپی بینک کو تشویش

یورپ کے مرکزی بینک کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی عالمی معیشت کے لیے خوش آئند نہیں ہے۔

یورپی مرکزی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ایولڈ نوووٹنی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد دنیا بڑی بے یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی عالمی حصص منڈیوں میں زبردست مندی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے اور سرمایہ کاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ تجارتی پالیسیوں کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں تجارتی جنگ شروع ہوجائے گی اور اقتصادی شرح نمو میں کمی واقع ہوگی۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈیوں میں تشویش اور نیا مالیاتی بحران، برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا سے زیادہ شدید ہوگا۔