یورپی محنت کشوں کی جانب سے اسرائیل کی مذمت
Nov ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
تیس لاکھ سے زائد یورپی محنت کشوں کے نمائندوں نے، فسلطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات میں یورپی یونین کی مشارکت کی شدید مذمت کی ہے۔
پریس ٹی وی کے مطابق بیلجیئم کے درالحکومت برسلز میں ہونے والے ایک اجلاس میں شریک، تیس لاکھ یورپی محنت کشوں کی انتیس انجمنوں کے نمائندوں نے، یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے باعث اسرائیل کے ساتھ اپنے اقتصادی اور سیاسی تعلقات منقطع کر لے۔
اجلاس میں شریک یورپی محنت کشوں کے نمائندوں نے فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف برسلز کی سڑکوں پر مارچ بھی کیا۔
محنت کشوں کے مظاہرے میں شریک لوگ فلسطینی علاقوں کے گرد نسل پرستانہ دیوار اور صیہونی بستیوں کی تعمیر روکنے نیز غزہ پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔