تارکین وطن کے ساتھ یورپی ملکوں کے رویے پر کڑی نکتہ چینی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i263881-تارکین_وطن_کے_ساتھ_یورپی_ملکوں_کے_رویے_پر_کڑی_نکتہ_چینی
یورپی کمیشن کے سربراہ نے تارکین وطن کے ساتھ یورپی ملکوں کے رویے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • تارکین وطن کے ساتھ یورپی ملکوں کے رویے پر کڑی نکتہ چینی

یورپی کمیشن کے سربراہ نے تارکین وطن کے ساتھ یورپی ملکوں کے رویے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

خـبروں کے مطابق یورپی کمیشن کے سربراہ جان کلوڈ ینکر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برلن کے کرسمس بازار حملے کو بہانہ بنا کر سرحدوں کو تارکین وطن کے لیے بند کرنا کسی طور درست نہیں ہے۔
یورپی کمیشن نے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے جان بچا کر آنے والوں کو یورپ میں پناہ دی جانا چاہیے۔ انہوں یہ بات زور دیکر کہی کہ یورپی یونین کی سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے رکن ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ سرحدی تعاون کی ضرورت ہے۔

قابل ذکرہے کہ گزشتہ ہفتے  برلن کے کرسمس بازار میں ٹرک سے کیے جانے والے حملے میں بارہ افراد ہلاک  اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب اطالوی پولیس نے برلن حملے کے ایک ملزم کو میلان شہر میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔  
برلن حملے کے بعد یورپی ملکوں نے اپنی اپنی سرحدوں پر حفاظت کے انتظام مزید سخت کر دیئے ہیں۔