مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i266512-مقبوضہ_بیت_المقدس_میں_متعدد_صیہونی_فوجی_ہلاک
فلسطین کے خبری ذرائع نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں ایک فلسطینی نے شہادت پسندانہ کارروائی کرتے ہوئے چار صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک

فلسطین کے خبری ذرائع نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں ایک فلسطینی نے شہادت پسندانہ کارروائی کرتے ہوئے چار صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے-

فلسطین الیوم کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان نے جو ٹرک پر سوار تھا ، مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے ارمون ہنتسیف میں متعدد صیہونی فوجیوں کو کچل دیا- اس واقعہ میں تقریبا بیس صیہونی زخمی بھی ہو گئے- کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے- صیہونی فوجیوں نے اس واقعہ کے فورا بعد ہی ٹرک ڈرائیور پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گیا-

اس رپورٹ کے مطابق اس فلسطینی نوجوان کا نام فادی القنبر تھا جو اسرائیلی قید سے آزاد ہوا تھا- فلسطینی چینل الاقصی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس فلسطینی ڈرائیور کے گھر کا محاصرہ کرلیا ہے- اس واقعہ کے بعد صیہونی وزیراعظم نتنیاہو نے اسرائیلی وزرا کا اجلاس منسوخ کر دیا ہے- صیہونی حکومت کے ریڈیو نے کہا ہے کہ تین سو پولیس اہلکاروں کو مقبوضہ بیت المقدس روانہ کر دیا گیا ہے-