امریکا میں محنت کشوں کے مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i267334-امریکا_میں_محنت_کشوں_کے_مظاہرے
امریکی محنت کشوں نے نومنتخب صدر ٹرمپ کی ٹیم میں نئے وزیرمحنت اینڈریو پوزڈر کے نام کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکا میں محنت کشوں کے مظاہرے

امریکی محنت کشوں نے نومنتخب صدر ٹرمپ کی ٹیم میں نئے وزیرمحنت اینڈریو پوزڈر کے نام کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں -

پریس ٹی وی نے خبردی ہے کہ امریکی محنت کشوں نے جنھیں کم اجرت ملتی ہے ملک کے بیس شہروں میں مظاہرے کرکے اینڈریو پوزڈر کو وزیرمحنت کے طورپر منتخب کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کا اعلان کیا - پوزڈر جو محنت کشوں کی تنخواہوں میں معمولی سے بھی اضافے کے مخالف ہیں پچھلے چند برسوں کے دوران باراک اوباما کی حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں - پوزڈر کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کو اس بات پر مجبور نہیں کیا جانا چاہئے کہ وہ لیبروں کو اوور ٹائم کی تنخواہ ادا کریں - امریکا میں بہت سے شعبوں خاص طور پر ریسٹورینٹ میں کام کرنےوالے ملازمین کو بہت کم اجرت ملتی ہے - لیبروں سے متعلق اعداد و شمار کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں اقتصادی  کسادبازاری کے بعد قائم ہونے والی بہت سی کمپنیوں اور کارخانوں میں  پارٹ ٹائم جاب کا رواج ہے اور اس میں کام کرنے والوں کو بہت ہی کم تنخواہیں دی جاتی ہیں - اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا میں لوگوں کے درمیان آمدنی کا فاصلہ اس وقت صنعتی انقلاب سے پہلے کی طرح ہوگیا ہے اور پینتالیس ملین سے زائد افراد خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں -