شام میں بری فوج اتارنے کی حمایت
امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے شام میں امریکہ کی بری فوج بھیجنے کی حمایت کی ہے
امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر پل رایان نے کہا ہے وہ شام میں امریکہ کی بری فوج اتارے جانے کی حمایت کریں گے - پل رایان نے کہا کہ یہ امریکہ کی قومی سلامتی کی بنیادی ضرورت ہے- یہ ایسے عالم میں ہے کہ دہشت گرد گروہوں خاص طور سے داعش دہشت گرد گروہ کو امریکی حمایت سے شام کی بشار اسد حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے تشکیل دیا گیا اور پھر اسے پروان چڑھایا گیا - امریکہ کی زیر قیادت داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے دوہزار چودہ سے بظاہر شام میں داعش کے اڈوں پر فضائی حملے شروع کئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اس ملک کے صدر بشاراسد کی حکومت نے امریکی اتحاد کو ان حملوں کی اجازت نہیں دی ہے - امریکہ کی جانب سےمسلح مخالفین اور دہشت گردوں کی حمایت کے باوجود شام کی بشاراسد حکومت کا تختہ الٹنے کی امریکا اور اس کے اتحادیوں کی کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں -