فرانس میں 37 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا
Feb ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
فرانس میں پولیس تشدد کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سینتیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں پولیس تشدد خاص طور سے گذشتہ ہفتے ایک سیاہ فام نوجوان پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کے خلاف یہ احتجاجی مظاہرہ،دارالحکومت پیرس کے مضافات میں سن دونی کے علاقے میں کیا گیا۔
فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق تقریبا دو ہزار افراد سن دونی میں عدالت کے سامنے جمع ہو گئے اور سیاہ فام نوجوان پر پولیس تشدد کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کرنے لگے۔
فرانس کی عدلیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سیاہ فام نوجوان پر فرانسیسی پولیس اہلکاروں کے تشدد کے بعد چار پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ٹیگس