جرمنی میں گروپ بیس کے خلاف مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i272192-جرمنی_میں_گروپ_بیس_کے_خلاف_مظاہرے
جرمنی کے شہر بون میں عوام نے گروپ بیس کے خلاف مظاہرے کر کے اس کی پالیسیوں کی مذمت کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • جرمنی میں گروپ بیس کے خلاف مظاہرے

جرمنی کے شہر بون میں عوام نے گروپ بیس کے خلاف مظاہرے کر کے اس کی پالیسیوں کی مذمت کی ہے-

  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اور مشرق وسطی کی کشمکش خاص طور سے شام کی جنگ میں گروپ بیس کی مداخلت پر جمعے کو جرمنی کے شہر بون میں شدید احتجاج کیا - گروپ بیس کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ ، بون میں ورلڈ آرڈر کی تشکیل، کرائسز مینجمنٹ سے پرے خارجہ پالیسی کے زیرعنوان دوروزہ کانفرنس کر رہے ہیں - اس کانفرنس میں امریکی وزیرخارجہ رکس ٹیلرسن ، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف ، برطانیہ کے وزیرخارجہ بورس جانسن اور چین کے وزیرخارجہ وانگ یی بھی میں موجود ہیں -