فرانس: پیرس میں پولیس تشدد کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i272446-فرانس_پیرس_میں_پولیس_تشدد_کے_خلاف_مظاہرہ
ہزاروں فرانسیسی شہریوں نے اپنے ملک میں پولیس تشدد کے خلاف پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • فرانس: پیرس میں پولیس تشدد کے خلاف مظاہرہ

ہزاروں فرانسیسی شہریوں نے اپنے ملک میں پولیس تشدد کے خلاف پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

پیرس سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی شہریوں کی جانب سے یہ احتجاجی مظاہرہ، نسل پرستی کے مخالف گروہوں اور ٹریڈ یونینوں کی اپیل پر کیا گیا۔

مظاہرین نے، ایک سیاہ فام فرانسیسی نوجوان کو گرفتار کئے جانے کے بعد فرانسیسی پولیس اہلکاروں کی جانب سے اسے پر تشدد کارروائیوں نیز جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی اور قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

یہ مظاہرہ، پیرس کے ریپبلک اسکوائر پر کیا گیا جہاں سیکورٹی کے اہلکار بھی موجود تھے تاہم مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 واضح رہے کہ فرانسیسی پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے سیاہ فام نوجوان کی ایذا رسانی اور اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا یہ واقعہ، رواں سال کی دو فروری کو پیش آیا تھا۔