اکثرامریکی شہری امریکہ میں مسلمانوں کا داخلہ روکے جانے کے مخالف- رپورٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i272476-اکثرامریکی_شہری_امریکہ_میں_مسلمانوں_کا_داخلہ_روکے_جانے_کے_مخالف_رپورٹ
اکثر امریکی شہری، مسلمانوں کا امریکہ میں داخلہ روکے جانے کے مخالف ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • اکثرامریکی شہری امریکہ میں مسلمانوں کا داخلہ روکے جانے کے مخالف-  رپورٹ

اکثر امریکی شہری، مسلمانوں کا امریکہ میں داخلہ روکے جانے کے مخالف ہیں۔

پبلک پالیسی پولنگ نامی ادارے کے سروے کے مطابق پینسٹھ فی صد امریکی شہریوں نے مسلمانوں کی امریکہ آمد پر پابندی لگانے کی مخالفت کی ہے۔

سروے کے مطابق صرف چھّبیس فی صد لوگ ایسے تھے جنہوں نے امریکی صدر کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ امریکہ، دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو تارکین وطن کی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔ تاریخی تہذیب و تمدن کے حامل ملکوں کے برخلاف امریکہ، یورپی مہاجرین کی اساس پر بنا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے آبائی وطن کو چھوڑ کر امریکہ چلے گئے تھے۔ ایسے سماج میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سماج مخالف اقدامات، امریکہ کی مہاجر پذیر پالیسیوں کے ساتھ میل نہیں کھاتے اور اس کے خلاف سخت عوامی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ امریکی سماج کی اکثریت کا خیال ہے کہ مذہبی اور ثقافتی برداشت اور رواداری، امریکی سماج کا اہم ترین ستون ہے۔