فرانس میں پولیس تشدد کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i274268-فرانس_میں_پولیس_تشدد_کے_خلاف_ایک_بار_پھر_احتجاجی_مظاہرہ
فرانسیسی عوام نے پولیس تشدد کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • فرانس میں پولیس تشدد کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ

فرانسیسی عوام نے پولیس تشدد کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے شہر روان میں کئے جانے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے تعصب و نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے جبکہ ان مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے بینرز تھے جن پر سیاہ فام شہریوں کے خلاف فرانسیسی پولیس کے تشدد کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ان مظاہرین نے بائیس سالہ اس سیاہ فام شہری سے اپنی ہمدردی کا بھی اظہار کیا جسے پچھلے دنوں فرانسیسی پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑ پیں بھی ہوئیں اور فرانسیسی پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ فرانسیسی پولیس نے جب سے بائیس سالہ سیاہ فام شہری کو جارحیت اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے، فرانس کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں اور فرانسیسی پولیس کے اس اقدام پر اس ملک کے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔