ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کا معاہدہ کامیابیوں کا باعث
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i277370-ایران_اور_گروپ_پانچ_جمع_ایک_کا_معاہدہ_کامیابیوں_کا_باعث
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین ہونے والے معاہدے سے کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کا معاہدہ کامیابیوں کا باعث

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین ہونے والے معاہدے سے کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاورف نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی وجہ سے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے تہران اور ماسكو كے درميان تعاون كی اہميت كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالک كے درميان مشتركہ تعاون سے خطے ميں امن اور امان كی صورت حال ميں بہتری آئے گی۔ انہوں نے كہا كہ خطے بالخصوص شام ميں دہشت گردی كا خاتمہ روس كی اہم ترجيحات ميں سے ہيں۔