پیراگوئے میں احتجاج پارلیمنٹ نذرآتش
پیراگوئے میں احتجاجی مظاہرین نے پارلیمنٹ پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی۔
جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے میں صدر ہوراشیو کارٹیز کے دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت کے سلسلے میں خفیہ ووٹنگ کی مخالفت میں مظاہرہ کرنے والوں نے پارلیمنٹ کوآگ لگا دی۔
مسٹر كارٹیس نے 2018 میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کے لئے آئین میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس کی پارلیمنٹ نے منظوری دی ہے۔
آئینی ترمیم کی مخالفت میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے اور احتجاجی مظاہرے کئے اور پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی۔
پیراگوئے میں 35 برس کی آمریت کے بعد 1992ء کے آئین کی رو سے صدر صرف ایک بار ہی 5 برس کی معیاد کے لیے منتخب ہو سکتا ہےلیکن موجودہ صدر ہوراشیو کارٹیز دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے اس آئینی پابندی کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ان کی معیاد 2018 ءمیں ختم ہورہی ہے اور وہ دوباہ انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔