جرمنی میں نیٹو کے خلاف مظاہرہ
جرمنی کے ہزاروں لوگوں نے نیٹو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
جرمنی کے ہزاروں لوگوں نے برلن کی سڑکوں پر نکل کر نیٹو کے قالب میں دوسرے ممالک کے خلاف جنگ میں جرمن فوجیوں کی شمولیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا-
مظاہرین نے اس ملک کی حکومت پر ادلب پر کیمیائی حملے میں حکومت شام کے ملوّث ہونے کے امریکی الزام پر واشنگٹن کی جانبداری کرنے پر تنقید کرتے ہوئے جرمنی سے دوسرے ممالک میں اسلحے کی برآمدات کم کرنے کا مطالبہ کیا-
جرمنی کی حکومت، شام کے صدر بشار اسد کو اس ملک میں ہونے والے حالیہ کیمیائی حملے کا ذمہ دار قرار دیتی ہے اور شام پر امریکہ کے میزائلی حملے کی حمایت کرتی ہے جبکہ حکومت شام نے دو ہزار چودہ سے اپنے کیمیائی گودام اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے کے نمائندوں کے حوالے کر دیئے ہیں-
حکومت شام نے اقوام متحدہ کے نام نوے سے زیادہ خطوط ارسال کر کے شام کے مظلوم عوام کے خلاف دہشت گردوں کے ہاتھوں کیمیائی ہتھیاروں اور مواد کے استعمال کے بارے میں معتبر اطلاعات بھی فراہم کی ہیں-