یورپی کمیشن کے سربراہ اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان سخت اختلافات
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i281532-یورپی_کمیشن_کے_سربراہ_اور_برطانوی_وزیراعظم_کے_درمیان_سخت_اختلافات
یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں یورپی کمیشن کے سربراہ اور برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کھل کر سامنے آگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • یورپی کمیشن کے سربراہ اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان سخت اختلافات

یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں یورپی کمیشن کے سربراہ اور برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

 برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے یورپی کمیشن کے سربراہ جان کلاؤڈ یونکر کو خبردار کیا ہے کہ برگزیٹ مذاکرات میں ثابت کر دیں گی کہ وہ بہت سخت اور ثابت قدم ہیں-

کلاؤڈ یونکر نے بھی برطانوی وزیر اعظم پر الزام لگایا ہے کہ وہ برگزیٹ کے سلسلے میں وہم کا شکار ہیں-

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے گذشتہ ہفتے لندن میں جان کلاؤڈ یونکر سے ملاقات میں کہا تھا کہ برطانیہ، یورپی یونین سے نکلنے کے بعد یورپی یونین کو کوئی پیسہ ادا نہیں کرے گا-

یورپی کمیشن کے اراکین نے معاہدہ کیا ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین کے رکن کی حیثیت سے کئے جانے والے وعدے کے مطابق ساٹھ ارب یورو ادا کرنا ہوں گے-

برگزیٹ کے سلسلے میں یورپی کمیشن کے ساتھ برطانوی وزیر اعظم کے اختلافات میں شدت کھل کر سامنے آجانے کے بعد برطانوی وزیر اعظم کو مخالفین کی سخت تنقید کا سامنا ہے-

برطانوی عوام نے تئیس جون دو ہزار سولہ کو انجام پانے والے ریفرینڈم میں یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ووٹ دیا تھا-  برطانیہ سے یورپی یونین کے نکلنے کے بارے میں مذاکرات کا عمل انتیس مارچ دو ہزار سترہ سے شروع ہو چکا ہے-