دہشتگرد گروہ داعش عالمی امن کے لئے خطرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i281842-دہشتگرد_گروہ_داعش_عالمی_امن_کے_لئے_خطرہ
روس نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش عالمی امن کے لئے خطرہ ہے اور اس کا خاتمہ ضروری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۳:۴۶ Asia/Tehran
  • دہشتگرد گروہ داعش عالمی امن کے لئے خطرہ

روس نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش عالمی امن کے لئے خطرہ ہے اور اس کا خاتمہ ضروری ہے۔

اسپوٹنک  کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس دہشت گرد گروہ داعش کا دنیا بھر سے خاتمہ کرنے کے لئے عزم مصمم کئے ہوئے ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش دنیا بھر کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہے اور ہم اس کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش نہ صرف مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں سرگرم ہے بلکہ وہ دیگر علاقوں میں بھی سرگرم ہے اوراس کا خاتمہ ضروری ہے۔