ترک صدر کے دورہ امریکہ کے موقع پر مظاہرے اور جھڑپیں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i283130-ترک_صدر_کے_دورہ_امریکہ_کے_موقع_پر_مظاہرے_اور_جھڑپیں
ترکی کے صدر اردوغان کے دورہ امریکہ کے موقع پر ہونے والے مظاہروں میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • ترک صدر کے دورہ امریکہ کے موقع پر مظاہرے اور جھڑپیں

ترکی کے صدر اردوغان کے دورہ امریکہ کے موقع پر ہونے والے مظاہروں میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں ترک صدر کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنا دینے والوں اور مظاہرہ کرنے والوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ہیں۔
پولیس کے مطابق ان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
این بی سی ٹی وی سے وابستہ ایک مقامی ٹی وی کے مطابق جھڑپوں کے وقت طیب اردوغان ہوٹل میں موجود تھے۔
فائربریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں نو افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اردوغان کا دورہ امریکہ ایسے وقت میں انجام پا رہا ہے جب شام میں داعش مخالف کرد جنگجؤوں کی امریکہ کی جانب سے حمایت اور اردوغان مخالف ترک لیڈر فتح اللہ گولن کی واپسی کے مسئلے پر انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات سخت کشیدہ ہیں۔
حکومت انقرہ ، ترکی میں فتح اللہ گولن پر جولائی دوہزار سولہ میں ہونے والی ناکام بغاوت کا الزام لگاتی ہے تاہم فتح گولن فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔