افغانستان میں امریکی اسٹریٹیجی کی ناکامی کا اعتراف
Jun ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
امریکی وزیر جنگ نے اعتراف کیا ہے کہ افغان جنگ میں واشنگٹن کی فوجی اسٹریٹیجی ناکام ہوچکی ہے۔
امریکی وزیرجنگ جیمز میٹس نے سینٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ افغان جنگ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور وہ اس ملک میں امن و استحکام قائم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ افغانستان کی صورت حال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے اور طالبان کے حملے بھی بڑھے ہیں۔
جیمز میٹس نے مزید کہا کہ افغان جنگ میں امریکہ کی ناکامی کی تلافی کے لئے امریکہ کو افغانستان کے سلسلے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا چاہئے اور مزید ہزاروں فوجیوں کو افغانستان بھیجنا چاہئے۔
ٹرمپ حکومت افغانستان میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کر رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ مزید تین سے پانچ ہزار امریکی فوجی افغانستان بھیجے جا سکتے ہیں۔
ٹیگس