نیویارک کی سڑکوں پر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے
Jun ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
نیویارک میں امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی عوام نے نیویارک کی سڑکوں پر نکل کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ روس واپس چلے جائیں-
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اٹھا رکھے تھے کہ جن پر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہوا تھا کہ : روس واپس جاؤ کیونکہ وہی تمھارا مالک و مختار ہے-
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے جرم میں بھی قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے-
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بارہا روس کے ساتھ اپنی انتخابی مہم چلانے والوں کے رابطوں سے متعلق خبروں کو جعلی، اور اس طرح کی خبروں کا ذمہ دار ڈیموکریٹ کو قرار دیا ہے-
ٹیگس