سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات معمول پر لانے کو تیار
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i287526-سعودی_عرب_اور_اسرائیل_تعلقات_معمول_پر_لانے_کو_تیار
صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے قیام کا امکان بڑھ گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات معمول پر لانے کو تیار

صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے قیام کا امکان بڑھ گیا ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ایوب قرا کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور سعودی عرب، امریکہ کی وساطت سے معمول کے تعلقات قائم کرنے کی غرض سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
 صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان، جن معاملات پر بات چیت جاری ہے ان میں اسرائیلی طیاروں کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کھولنے، ریاض میں اسرائیل کے نمائندہ دفتر کا قیام اور بہت سے دوسرے معاملات شامل ہیں۔
 اسرائیل کے وزیر مواصلات نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کی جانب سے لاحق خطرات اسرائیل اور سعودی عرب تعلقات میں سرفہرست ہیں جبکہ مسئلہ فلسطین کو ثانوی حثیت حاصل ہے۔