یورپی شہریوں کو برطانیہ میں قانونی رہائش کی اجازت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i287758-یورپی_شہریوں_کو_برطانیہ_میں_قانونی_رہائش_کی_اجازت
برطانیہ کی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جو یورپی شہری، پانچ برسوں سے برطانیہ میں مقیم ہیں انھیں برطانوی شہریت کے حقوق حاصل ہوں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • یورپی شہریوں کو برطانیہ میں قانونی رہائش کی اجازت

برطانیہ کی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جو یورپی شہری، پانچ برسوں سے برطانیہ میں مقیم ہیں انھیں برطانوی شہریت کے حقوق حاصل ہوں گے۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ وہ یورپی شہری کہ جن کے برطانیہ میں داخل ہونے کی تاریخ واضح ہے، انھیں یورپی رہائش کے نام سے موسوم رہائش کی قانونی اجازت دی جائے گی جس کی بنیاد پر انھیں میڈیکل، تعلیم اور دیگر شہری حقوق حاصل ہوں گے-

تھریسا مئے کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین، اس ملک میں تیس لاکھ یورپیوں اور یورپ میں مقیم نو لاکھ برطانوی شہریوں کے حقوق کی ضمانت کے خواہاں ہیں-