امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i289460-امریکی_صدر_کی_پالیسیوں_کے_خلاف_مظاہرہ
سیکڑوں امریکی شہریوں نے صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف بوسٹن میں مظاہرہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

سیکڑوں امریکی شہریوں نے صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف بوسٹن میں مظاہرہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق اس مظاہرے میں میساچوسٹس سے امریکی سینیٹر ایڈ مارکی بھی اس مظاہرے میں شریک تھے، انہوں نے مظاہرین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کی کھلی مخالفت کا اعلان کیا۔
مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ چھے مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پرعائد کی جانے والی پابندیوں کے سخت مخالف ہیں۔
امریکی صدر کی نئی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف کافی عرصے سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔امریکہ کی سپریم کورٹ نے حال ہی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے امیگریشن آرڈر کے بعض حصوں پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔